ایکتا کپور کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کی خبریں غلط ہیں،وکیل
فائل:فوٹو
ممبئی: بھارتی ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی مشہور ہدایتکارہ اور پروڈیوسر ایکتا کپور کے وکیل نے ان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری ہونے کی خبر کی تردید کردی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایکتا کپور کے وکیل کا کہنا ہے کہ ایکتا کپور اور ان کی والدہ شوبھا کپور کے گرفتاری وارنٹ جاری ہونے کی اطلاعات بالکل غلط ہیں ان کے کوئی وارنٹ جاری نہیں ہوئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس مبینہ کیس میں ویب سیریز کو قابلِ اعتراض مناظر پر مبنی قرار دیا گیا تھا۔تاہم ایکتا کپور کے وکیل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایکتا کپور اور والدہ کے گرفتاری کے وارنٹ جاری ہونے سے متعلق خبریں ایک شخص کے وکیل کے مبینہ بیان پر مبنی ہے اور اس نے جو شکایت درج کروائی وہ جھوٹی اور غلط ہے اور اس پر ایکتا یا ان کی والدہ کو کوئی وارنٹ گرفتاری موصول نہیں ہوئے۔
بھارتی میڈیا پر گزشتہ دنوں خبریں چلائی گئی تھیں کہ ایکتا اور شوبھا کپور پر مبینہ طور پر ان کی ویب سیریز میں ایک سپاہی کی توہین اور اس کے خاندان کے جذبات مجروح کرنے کے الزام پر بہار کے بیگو سرائے ضلع میں سابق فوجی شمبو کمار نے اپنی شکایت 2020 میں درج کروائی، جس پر کیس درج کیا گیا تھا۔
Comments are closed.