شہباز گل کی ضمانت منسوخی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

فائل:فوٹو

اسلام آباد: شہباز گل کی ضمانت منسوخی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست اسلام آباد سٹی مجسٹریٹ نے دائر کی جس میں مجسٹریٹ نے موقف اختیار کیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں، شہباز گل پر ریاست سے غداری کا الزام ہے۔

درخواست گزار مجسٹریٹ نے درخواست میں مزید کہا ہے کہ شہباز گل نے بغاوت پر اکسانے کی کوشش کی، سپریم کورٹ شہباز گل کی ضمانت کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

Comments are closed.