القاعدہ رہنما ایمن الظواہری افغانستان میں ڈرون حملے میں ہلاک کردیا، امریکی صدر
فوٹو: فائل
واشنگٹن: القاعدہ رہنما ایمن الظواہری افغانستان میں ڈرون حملے میں ہلاک کردیا، امریکی صدر جو بائیڈن کا دعویٰ۔
صدر جو بائیڈن کی طرف سے بیان میں کہا کہ القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کابل میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہوگئے انہوں نے کہا کہ الظواہری متعدد امریکی شہریوں کے قتل کے ذمہ دار تھے۔
دوسری طرف امریکی میڈیا کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی(سی آئی اے ) نے افغان دارالحکومت کابل میں اتوار کو ڈرون حملے میں ایمن الظواہری کو نشانہ بنایا۔
ڈرون حملے میں کوئی شہری ہلاک نہیں ہوا۔ ایمن الظواہری نے القاعدہ کے بانی لیڈر اسامہ بن لادن کی 2011 موت کے بعد تنظیم کی کمان سنبھالی تھی۔
واضح رہے ایمن الظواہری کو اس سے پہلے بھی متعدد مرتبہ ہلاک کرنے کے دعوے کئے گئے تاہم بعد میں یہ غلط ثابت ہوئے جب کہ آخری بار نومبر 2020میں خبر آئی تھی کہ ایمن الظواہری طبی موت مرگئے ہیں۔
Comments are closed.