ملک میں کورونا وائرس کے مزید دو مریض انتقال کرگئے
اسلام آباد: ملک میں کورونا وائرس کے مزید دو مریض دم توڑ گئے جبکہ کورونا سے متاثر156 افراد کی حالت نازک ہے۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 13 ہزار822 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 392 کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.84 ریکارڈ کی گئی۔
COVID-19 Statistics 02 August 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 13,822
Positive Cases: 392
Positivity %: 2.84%
Deaths: 02
Patients on Critical Care: 156— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) August 2, 2022
این آئی ایچ کاکہناہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 2مریض انتقال کر گئے جبکہ کورونا سے متاثر 156 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں کورونا کے 191 مثبت کیسز،کراچی میں 64، اسلام آباد میں 29 اور فیصل آباد میں 20 مثبت کیسز ریکارڈ کئے گئے۔
Comments are closed.