کور کمانڈر کوئٹہ کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ ملنے کی پولیس نے تصدیق کردی

فوٹو : فائل

کراچی:کور کمانڈر کوئٹہ کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ ملنے کی پولیس نے تصدیق کردی،ڈی آئی جی خضدار مطابق آرمی ایوی ایشن کے گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیاہے۔

ڈی آئی جی خضدار پرویز عمرانی کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ سسی پنوں مزار کے قریب موسیٰ گوٹھ سے ملا ہے،ملبہ کراچی سے 45 کلو میٹر دورعلاقے سے ملا ہے جو موسیٰ گوٹھ کے قریب درے گئی پہاڑی سلسلہ ہے۔

اس سے قبل آئی ایس پی آر کی طرف سے بتایا گیا تھا کہ پاک آرمی کا ہیلی کاپٹر لاپتہ ، کور کمانڈر کوئٹہ، ڈی جی کوسٹ گارڈ سمیت 6آفیسر سوار تھے، کوئٹہ سے کراچی کیلئے اڑان بھرنے والا ہیلی کاپٹر لاپتہ ہواہے.

آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان آرمی ایوی ایشن کے لاپتہ ہونے والے ہیلی کاپٹر میں کمانڈر 12 کور کوئٹہ سرفراز علی سمیت 6 افسران ہیلی کاپٹر میں سوار تھے۔

آئی ایس پی آر کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ لاپتہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کی تلاش جاری ہے
یہ ہیلی کاپٹر بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں سیلاب سے متعلق امدادی کارروائیوں پر تھا۔

ہیلی کاپٹر میں کور کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پاکستان کوسٹ گارڈ میجر جنرل امجد اور 12 کور کے انجینیئر بریگیڈیئر خالد سوار ہیں۔

ہیلی کاپٹر میں سوار افراد میں پائلٹ میجر سعید، معاون پائلٹ میجر طلحہٰ اورکریو میں چیف نائیک مدثر بھی شامل ہیں

Comments are closed.