پاکستان تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا
اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی طرف کہہ دیا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا، یہ
فیصلہ 21 جون کو محفوظ کیا گیا تھا.
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے کل کی جاری کردہ کاز لسٹ میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ کل صبح 10 بجے سنایا جانا شامل ہے۔
کیس کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر راجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سنائے گاذرائع کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں اجلاس ہوا جو 3 گھنٹے تک جاری رہا.
اس اجلاس میں ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق مشاورت کی گئی، پاکستان تحریک انصاف کیخلاف فنڈنگ کیس الیکشن کمیشن میں 8 سال زیر سماعت رہا.
تحریک انصاف کے خلاف الیکشن کمیشن میں کیس 14 نومبر 2014 کو پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر کی جانب سے دائر کیا گیا تھا۔
تحریک انصاف کی طرف سے بار بار مطالبے کے باوجود الیکشن کمیشن تین جماعتوں کی بجائے صرف ایک جماعت کے خلاف فیصلہ سنایا جائے گا.
Comments are closed.