عمران خان کا چیف الیکشن کمشنر کیخلاف جوڈیشل ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا چیف الیکشن کمشنر کیخلاف جوڈیشل ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ، قانونی ماہرین کو معاملات شروع کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف جوڈیشل ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ پاکستان تحریک انصاف کے اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں شاہ محمود، فواد چوہدری بابر اعوان شیریں مزاری فرخ حبیب شہباز گل شریک تھے، پی ٹی آئی قیادت نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن ارکان کی حکومتی وفد سے ملاقات پر شدید تشویش کا اظہارکیا۔

اس دوران ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے کردار کا جائزہ لیا گیا،پی ٹی آئی قیادت کا موقف تھا کہ چیف الیشن کمشنر کی جانب سے کوڈ آف کنڈکٹ کی دھجیاں اڑائی گئیں۔

اس موقع پرفیصلہ کیاگیا کہ دو صوبائی اسمبلیاں الیکشن کمیشن کے خلاف عدم اعتماد کی قراردادیں لائیں گی۔

Comments are closed.