غلاف کعبہ تبدیل،سینکڑوں افراد نے پرنور منظر دیکھا اور دعائیں کیں
مکہ مکرمہ : مسجد الحرام میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کا پْر نورعمل مکمل ہوگیا۔سعودی تاریخ میں پہلی بار یکم محرم الحرام کو غلاف کعبہ تبدیل کیاگیا۔
نئے اسلامی سال کے آغاز پر غلافِ کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب ہوئی، جس میں امام کعبہ اور حرمین شریفین امور کے صدر شیخ عبدالرحمان السدیس نے شرکت کی۔
اللہ اکبر ، الحمد اللہ!
کیا خوبصورت منظر ہے، یہ بھی خواہش اللہ تعالی نے پوری کردی !!It was an amazing experience changing ceremony of kiswah, I've wanted to experience it for a long time#كسوة_الكعبة_المشرفة #كسوة_الكعبة #KiswahCeremony1444 pic.twitter.com/7fpwHTpi2b
— Abuzar Hameed (@mabuzarhameed) July 29, 2022
غلاف کعبہ کی تبدیلی میں سعودی حکام ، غلاف ساز کسوہ فیکٹری کے منتظمین سمیت200سے زائد ماہرین اور تربیت یافتہ کارکنوں نے حصہ لیا۔غلاف کعبہ کی تبدیلی کا عمل گذشتہ روز نماز عشاء کے بعد شروع کیا گیا جو فجر تک جاری رہا، اس موقع پر مسجد الحرام میں موجود سینکڑوں افراد نے غلاف کعبہ کی تبدیلی کا پرنور منظر دیکھا اور دعائیں کیں۔
غلافِ کعبہ کی تبدیلی کے روح پرور مناظر پوری دنیا میں براہ راست دکھائے گئے۔سعودی تاریخ میں پہلی بار غلاف کعبہ یکم محرم الحرام کو تبدیل کیا گیا، اس سے قبل غلاف کعبہ نو ذی الحج کو تبدیل کیا جاتا تھا۔
چھ سو ستر کلوگرام ریشم سے بنے سیاہ رنگ کے غلاف پر 120 کلوگرام سونا اور 100کلو گرام چاندی کے دھاگے سے آیات نقش کی گئیں۔غلاف کی تیاری میں استعمال کیا جانے والا ریشم اٹلی ، سونے اور چاندی کی تاریں جرمنی سے درآمد کی گئی ہیں جبکہ اس کی تیاری میں ڈھائی کروڑ سعودی ریال لاگت آئی ہے۔
Comments are closed.