ن لیگ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کا الیکشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا
لاہور :پاکستان مسلم لیگ ن نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کا الیکشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
ن لیگ نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے، الیکشن خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوتا ہے جس میں بیلٹ پیپرز پر سیریل نمبر درج کرنا آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے۔
ن لیگ کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کو کالعدم قرار دیکر دوبارہ انتخاب کا حکم دے۔ پاکستان مسلم لیگ ن نے درخواست میں سبطین خان سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب میں تحریک انصاف کے سبطین خان نے ن لیگ کو شکست دے دی تھی۔
Comments are closed.