پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے واثق قیوم بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب

لاہور: پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے واثق قیوم بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے ۔ اپوزیشن کی طرف سے ڈپٹی اسپیکر کے لیے کاغذات جمع ہی نہیں کر ائے گئے.

دوست محمد مزاری کے خلاف گزشتہ رات تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے پر ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ خالی ہوا تھا،تحریک انصاف کے واثق قیوم کے بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔

سیکرٹری اسمبلی کی طرف سے کاغذات نامزدگی کا وقت پانچ بجے مقرر کیا گیاتھا تاہم ساڑھے پانچ بجے تک انتظار کےباوجوداپوزیشن کی طرف سے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے گئے۔

بعد ازں پی ٹی آئی کے رہنما راجہ بشارت کا کہنا تھاکہ اپوزیشن نے کاغذات نامزدگی وصول کیے لیکن پانچ بجے تک کاغذات جمع کرانے کوئی نہیں آیا۔

اس لئے واثق قیوم کی بلا مقامبلہ کامیابی کا اعلان اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے کردیا گیا ہے، واضح رہے کاغذات جمع نہیں کرائے تاہم پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن نے علی حیدر گیلانی کو امیدوار نامزد کیا تھا۔

پی ٹی آئی پنجاب کی صدر یاسمین راشد ، اور حماد اظہر نے بلامقابلہ منتخب ہونے پر واثق قیوم کو مبارکباد دی ہے۔

Comments are closed.