قومی کھلاڑیوں کیلئے ریڈ اور وائٹ کیٹگری میں نیا سینٹرل کنٹریکٹ منظور

لاہور: قومی کھلاڑیوں کیلئے ریڈ اور وائٹ کیٹگری میں نیا سینٹرل کنٹریکٹ منظور، پی سی بی کے گورننگ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم اورخاتون کرکٹر طوبی حسن کی کارکردگی کو سراہا۔

چیئرمین رمیض راجہ کی صدارت میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کے اجلاس میں کھلاڑیوں کے ریڈاور وائٹ کیٹگری میں نئے سینٹرل کنٹریکٹ کی منظوری دی گئی۔

نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ہونے والے اجلاس میں نئے پراجیکٹ کے ساتھ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دی گئی، گورننگ بورڈ نے کرکٹ معاملات کا بھی جائزہ لیا۔

اجلاس میں قومی مینز اور ویمنز ٹیموں کی کارکردگی رپورٹ اجلاس میں پیش کی گئی، شرکا نے مینز ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کااظہار کیا اور ویمنز ٹیم کی بہتری کےلئے اقدامات پر زور دیا۔

اجلاس میں چیئرمین پی سی بی، چیف ایگزیکٹیو اور چیف فنانشل آفیسر نے اپنی رپورٹ پیش کی اور آسٹریلیا و ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے دورہ پاکستان پر بورڈ اراکین کو بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں چیف ایگزیکٹیو فیصل حسنین، چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر نے شرکت کی ،ملک اسدعلی خان ،عاصم واجد، عالیہ ظفر ،عارف سعید اور جاوید قریشی بھی میں شریک ہوئے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کل پریس کانفرنس میں گورننگ بورڈ کے فیصلوں پرتفصیلات سے آگاہ کریں گے۔

Comments are closed.