دورہ سری لنکا، 18 رکنی اسکواڈ اور سیریز کے شیڈول کا اعلان
لاہور: دورہ سری لنکا، 18 رکنی اسکواڈ اور سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے،یاسر شاہ کے ساتھ ساتھ سلمان آغا کا نام بھی ٹیسٹ ٹیم میں شامل ہے۔
پاکستان دورہ سری لنکا پر 6 جولائی کو روانہ ہوگی،دورہ میں ایک وارم اپ میچ اور دو ٹیسٹ میچز شامل،تین روزہ وارم اپ میچ 11 سے 13 جولائی تک کولمبو میں کھیلا جائے گا۔
سری لنکا کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ16جولائی سے20جولائی تک گال میں ،جب کہ دوسرا ٹیسٹ میچ 24 سے 28 جولائی تک کولمبو میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان کے 18 رکنی قومی ٹیسٹ میں تین اسپنرز، چار مڈل آرڈر بیٹرز، تین آل راؤنڈرز، دو وکٹ کیپرز، دو اسپنرزاور چار فاسٹ بولرز کو شامل کیا گیا ہے۔
💬 We have selected this squad considering the conditions in Sri Lanka 💬
🗣️ Chief selector Muhammad Wasim talks about the composition of Pakistan's squad for the two-match Test series against Sri Lanka
Read more: https://t.co/IgikONvJS4#SLvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/PYters8N4t
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 22, 2022
قومی ٹیم میں یاسر شاہ اور سلمان علی آغا کی قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے، محمد نواز بھی دوبارہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بن گئے ہیں۔
اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم ، نائب کپتان محمد رضوان ، عبداللہ شفیق، اظہر علی اور فہیم اشرف پر مشتمل مین سٹریم ہے ۔
فواد عالم، حارث رؤف، حسن علی، امام الحق، محمد نواز، نسیم شاہ، سرفراز احمد ، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، یاسر شاہ اور نعمان علی بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
۔
Comments are closed.