راولپنڈی وومین چیمبر آف کامرس کااخوت کے اشتراک سے آگاہی سیشن

راولپنڈیّ(زمینی حقائق ڈاٹ کام) راولپنڈی وومین چیمبر آف کامرس کااخوت کے اشتراک سے آگاہی سیشن منعقد کیا گیا جو کہ گزشتہ روز صنعت زار حال میں راولپنڈی وومین چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری میں منعقد ہوا۔

آگاہی سیشن کے دوران راولپنڈی وومین چیمبر آف کامرس کی جنرل و ایگزیکٹو خواتین ممبران کو اخوت قرض کے طریقہ کار اور اغراض و مقاصد کے بارے میں ٓٓآگاہی دی گئی۔

راولپنڈی وومین چیمبر آف کامرس کی صدر عظمی شاہد بٹ نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ اخوت آگاہی سیشن کے انعقاد سے خواتین کو بلا سود قرض لیکر اپنا کاروبار بڑھانے اور نیا کاروبار شروع کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے اخوت کے ریجنل منیجر ممتاز احمد اور اسسٹنٹ پراجیکٹ منیجر سلیمان خالد اور انکی ٹیم کا سیشن کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔

اخوت کے ریجنل منیجر ممتاز احمد نے شرکاء خواتین سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ اخوت قرض سے عورت اور مرد یکساں مستفید ہو سکتے ہیں۔ ضلع بھر میں ہر چار سے پانچ کلو میٹر کے بعد اخوت کی برانچز قائم ہیں۔

انھوں نے کہا کہ غریب خواتین کو اپنے کاروبار کیلئے قرض سخت شرائط کے بغیر مل رہا ہے۔ قرض کا طریقہ کار انتہائی آسان رکھا گیا ہے۔

انہوں نے تقریب کے انعقاد پر راولپنڈی وومین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدر عظمی بٹ،فاونڈر پریذیڈنٹ مس عاصمہ،سینئر وائس پریذیڈنٹ الماس اختر، جنرل سیکرٹری جنید یوسف کا شکریہ ادا کیا۔

راولپنڈی وومین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور اخوت نے مستقبل میں خواتین کے مسائل پر باہمی اتفاق رائے سے چلنے پر اتفاق کیا۔ تقریب کے اختتام پر راولپنڈی وومین چیمبر آف کامرس کی صدر عظمی بٹ نے اخوت کے ریجنل منیجر ممتاز احمد کو شیلڈ بھی پیش کی۔

Comments are closed.