پاکستان اور بھارت آج ایشیا کپ کے افتتاحی میچ کھیلیں گے
جکارتہ(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا ہاکی کپ کا آج سے آغاز ، پہلے میچ میں پاکستان و بھارت مد مقابل ہوں گے، ایشیا کپ کی چار بہترین ٹیمیں ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کریں گی۔
افتتاحی میچ میں پاکستان اور بھارت جیت سے آغاز کریں کی کوششں کریں گی ، انڈونیشیا میں ہونے والے ایونٹ کی ٹاپ فور ٹیمز میں شمولیت کی دوڑ بھی شامل ہے.
پاک بھارت ٹاکرے کی تیاری کے لیے قومی ٹیم نےعمان اور جنوبی کوریا کے خلاف پریکٹس میچز بھی کھیلے ہیں جب کہ پاکستان ٹیم دورہ یورپ کرکے بھی جکارتہ پہنچی ہے۔
قومی کپتان عمر بھٹہ کا کہنا ہے اہم مقابلے کے لیے اچھی تیاری کی ہے ، کھلاڑی جیت کے لیے پر عزم ہیں ، امید ہے انڈیا کے خلاف فتح حاصل کریں گے۔
سکواڈ میں اکمل حسین، عبداللہ خان، مبشر علی، عماد شکیل بٹ، ، عمر بھٹہ، علی شان، معین شکیل، عبدالحنان، جنید منظور، غضنفر علی شامل ہیں۔ اولمپین خواجہ جنید ٹیم منیجر جبکہ سیگفرائیڈ ایکمین ہیڈ کوچ ہیں۔
Comments are closed.