جدہ ائر پورٹ پر پاکستانی ‘رل’گئے، ناقص فضائی آپریشن کے باعث بدترین صورتحال

جدہ( زمینی حقائق ڈاٹ کام)جدہ ائر پورٹ پر پاکستانی ‘رل’گئے، ناقص فضائی آپریشن کے باعث بدترین صورتحال، 24گھنٹوں سے بوڑھے والدین اور بچوں کے ہمراہ گھنٹوں سے فلائٹس کے منتظر ہیں۔

وفاقی وزیر ہوا بازی سعد رفیق کے دعوے دھرے رہ گئے ہیں جدہ کے نارتھ ٹرمینل پر پی آئی اے کا فضائی آپریشن بری طرح سے متاثر ہوا ہے۔

جدہ کے نارتھ ٹرمینل پرپی آئی اے کا فضائی آپریشن بری طرح متاثر ہوا ہے اور 4 سے زائد پروازیں 5 گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہیں جس کے باعث عمرہ ادائیگی کے بعد وطن واپسی کیلیے ایئرپورٹ پر موجود پاکستانی مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

http://

جدہ سے اسلام آباد اور لاہور آنے والی پروازیں 5 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی ہیں جب کہ پی آئی اے کی دو پروازیں اب بھی جدہ ایئرپورٹ پر پھنسی ہوئی ہیں، رش کے باعث انتظارکرنا بھی محال ہوگیا۔

پاکستانیوں کی بڑی تعداد قومی ایئر لائن کے ناقص آپریشن کے باعث متاثر ہوئی ، لوگ اپنے والدین کو ویل چیئرز پر بٹھائے گھنٹوں سے منتظر ہیں ، بچے رورہے ہیں حتیٰ بعض کو رش کے باعث بیٹھنے کیلئے جگہ نہ ملنے کی بھی شکایات ہیں۔

بتایا جاتاہے کہ جدہ سے کراچی آنے والی پرواز پی کے9742 ساڑھے5 گھنٹے جب کہ اسلام آباد آنے والی پرواز پی کے6746 پانچ گھنٹے تاخیرکا شکار ہوئیں۔

ایئرپورٹ پر رش کے باعث پی آئی اے کے مسافر رُل گئے ہیں ،مسافروں کا کہنا ہے کہ مسافروں کا اس وقت وہاں کوئی پرسان حال نہیں ہے اور قومی ایئرلائن کا عملہ بھی وہاں نظر نہیں آرہا۔

جدہ ائر پورٹ پر پھنسے پاکستانیوں کی شکایات اور مشکلات کے بارے میں مسافروں کی آرا وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق کے آپریشن معمو ل پر آجانے کے بعد سامنے آئی ہیں۔

http://

حماد نامی ایک شخص کا کہنا ہے کہ شمالی ٹرمینل پر انسانی مسلہ پیدا ہو چکا ہے اور خوراک و پانی تک میسر نہ ہونے کے باعث انتظار کرنے والوں کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔

انتظار میں بیٹھے لوگ شکایت کررہے ہیں کہ 24گھنٹوں سے شدید مشکلات میں ہیں لیکن یہاں پاکستانی حکام کسی کی مدد نہیں کررہے انھوں نے گلہ کیا کہ سوائے پاکستان کے ہر ملک اپنے شہریوں کا خیال رکھتا ہے۔

جدہ ائر پورٹ پر پاکستانیوں کے علاوہ بھی مختلف ممالک کے لوگ اپنی فلائٹس کے منتظر ہیں تاہم جہازوں کی آمد اور روانگی کا شیڈول متاثر ہونے کے باعث ہزاروں لوگ منتظر ہیں، پاکستانیوں کو شکایات ہے کہ متعلق حکام مدد کو نہیں آئے۔

Comments are closed.