ڈاکٹر رضا باقر کی جگہ ڈاکٹر مرتضیٰ سیدقائم مقام اسٹیٹ بینک مقرر کر دیئے گئے
فوٹو: فائل
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)ڈاکٹر رضا باقر کی جگہ ڈاکٹر مرتضیٰ سیدقائم مقام اسٹیٹ بینک مقرر کر دیئے گئے ہیں ڈاکٹر رضا باقر کی مدت ملازمت ختم ہو گئی تھی موجود ہ حکومت نے توسیع نہیں دی ۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ٹویٹ میں بتایا گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کی مدت ملازمت مکمل ہوگئی ہے ، قانون کے مطابق نئی تعیناتی تک سینئر ترین ڈپٹی گورنر عہدہ سنبھالیں گے۔
متفاح اسماعیل کے مطابق سینئر ترین ڈپٹی گورنر ڈاکٹر مرتضیٰ سید کو قائم مقام گورنر مقرر کردیا گیا،ذرائع کے مطابق قائم مقام گورنر کو ہی بھی مقرر کیا جاسکتا ہے تاہم حکومت مشاورت سے فیصلہ کرے گی۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مرتضیٰ سید کا آئی ایم ایف کے ساتھ کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے، وہ ایک معروف ماہر معاشیات ہیں جو گورنر اسٹیٹ بینک کا عہدہ سنبھالیں گے۔
حکومت نے گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کی تین سالہ میعاد ختم ہونے پر ان کی مدت میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، گزشتہ روز مفتاح اسماعیل نے رضا باقر کی خدمات کو سراہا بھی تھا۔
Comments are closed.