بل گیٹس کی طلاق کے بعد سابق اہلیہ سے دوبارہ شادی کی خواہش
فوٹو: فائل
لندن(ویب ڈیسک )مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس کی طلاق کے بعد سابق اہلیہ سے دوبارہ شادی کی خواہش، میلنڈا اور بل گیٹس کی گزشتہ سال مئی میں باہمی رضامندی سے علیحدگی ہوئی تھی۔
بل گیٹس نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں ایک بار پھر 27سال تک شریک حیات رہنے والی اپنی سابق اہلیہ ملینڈا سے دوبارہ شادی کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
بل گیٹس نے دی سنڈے ٹائمز کے انٹرویو میں کہا کہ ان کی شادی شدہ زندگی بڑی اچھی تھی، تاہم بچوں کے بڑے ہونے اور گھر چھوڑنے کے بعد ہر شادی تبدیلیوں سے گزرتی ہے اور ہمارے معاملے میں تبدیلی طلاق تھی.
اپنے شادی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا میں کسی اور سے شادی کا انتخاب نہیں کروں گا۔ جی ہاں! میں اسی بارے میں بات کر رہا ہوں کہ کیا میں میلنڈا سے دوبارہ شادی کروں گا؟
ان کا کہنا تھا کہ فی الحا ل میری مستقبل کے حوالے سے میری کوئی پلاننگ تو نہیں لیکن اگرمجھے کبھی شادی کرنا ہوئی تو میں ایک بار پھرمیلنڈا کا انتخاب کروں گا۔
دوسری طرف ملینڈا نے بھی رواں سال مارچ میں اعتراف کیا تھا کہ وہ طلاق کے بعد بھی ایک دوسرے کے دوست ہیں اور ان کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ جاری ہے۔
Comments are closed.