عمران خان نے امریکی صدر جوبائیڈن کو بھی کٹہرے میں کھڑا کر دیا

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)سابق وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر جوبائیڈن کو بھی کٹہرے میں کھڑا کر دیا، ٹویٹر پر بیان میں جوبائیڈن انتظامیہ کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا کہ 22 کروڑ آبادی کے حامل ملک کے منتخب وزیراعظم کو ہٹا کر کٹھ پتلی وزیراعظم کو لایا گیا.

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جوبائیڈن انتظامیہ سے پاکستان میں حکومت کی تبدیلی پر وضاحت مانگ لی اور کہا ہے کہ کیا امریکا کے اس اقدام سے پاکستان میں امریکا مخالف جذبات کو تقویت نہیں ملی؟

https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1521107302295744512?t=kVOTHtv85G_2VipUk0gngw&s=19

 

عمران خان نے کہا کہ امریکا پاکستان میں فرمانبردار اور کٹھ پتلی وزیراعظم کا خواہاں تھا اور پاکستان کے یورپین وار میں غیر جانب دارانہ کردار سے خائف تھا، سازش کے تحت کرپٹ ترین آدمی کو وزیراعظم بنایا گیا ہے.

عمران خان نے کہا کہ انہیں اس لیے لایا گیا کہ یہ پاکستان کے مفادات کے خلاف امریکا کی باتیں مانیں گے، امریکا کی جنگ میں شرکت کرکے ہم نے اپنے لوگوں کو شہید کرایا، امریکی جنگ لڑ کر پاکستان کو کیا فائدہ ہوا؟

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ ہم نے سب کو آگاہ کیا کہ پاکستان میں ہماری حکومت بیرونی سازش کے تحت ہٹائی گئی، مراسلہ قوم کے سامنے رکھا، صدر، چیف جسٹس سب کو مراسلہ بھیجا.

سب کو بتایا کہ پاکستان کی حکومت کے خلاف سازش کی گئی، موجودہ وزیراعظم نے کہا مراسلہ جھوٹا ہے، آج سب مان رہے ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیر کے پیغام کے بعد چیف جسٹس کا یہ فرض ہے کہ وہ کمیشن بنائیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ مراسلے پر کمیشن بنایا جائے اور اس کی کھلی سماعت ہو، تحقیقات ہوں گی تو پتا چلے گا کس کس نے ملک کے ساتھ غداری کی؟

 

انہوں نے ہم پر کیسز بنائے اصل میں ان پر غداری کے کیسز چلنے چاہئیں، یہ قوم اللہ کے سوا کسی کی غلامی کیلئے تیار نہیں، آج چاند رات کو سب کو جھنڈے لے کرپاکستان کی آزادی کے لیے نکلنا ہے۔

عمران خان نے اس کے ساتھ ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں ایک امریکی عہدیدار خاتون بتا رہی ہیں کہ ہم چاہتے ہیں روس سے تعلق ختم ہو اور اسی لیے عدم اعتماد کے زریعے عمران خان کو ہٹایا گیا.

Comments are closed.