تحریک انصاف کے استعفے آنا شروع، چوروں کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے، عمران خان
اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام) تحریک انصاف کے استعفے آنا شروع، پارلیمانی پارٹی میں اسمبلی چھوڑنے کا فیصلہ ہوا،شفقت محمود، فواد چوہدری، مراد سعید سمیت متعدد پی ٹی آئی ارکان نے استعفے دے دیئے۔
پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کے مطابق عمران خان نے بھی قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے اور استعفے آنے کا سلسلہ جاری ہے ارکان سوشل میڈیا پر بھی استعفے شیئر کررہے ہیں۔
عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں عمران خان نے خطا ب میں واضح کیا کہ میں ان چوروں کیساتھ اسمبلی میں نہیں بیٹھوں گا، مجھ اکیلے کوبھی استعفیٰ دینا پڑا تو میں استعفیٰ دوں گا۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دو ٹوک پیغام میں کہا میں ان چوروں کیساتھ اسمبلی میں نہیں بیٹھوں گا، پارٹی اراکین کے عمران خان کے فیصلے کا ساتھ دینے کااعلان کیا۔
بعد میں عمران خا ن نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری سے ملاقات کی ، جس میں آج کے قومی اسمبلی اجلاس کے حوالے سے ہدایات دیں،ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈپٹی اسپیکر کو عمران خان نے پارٹی استعفوں سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے۔
واضح رہے پی ٹی آئی کے تمام ارکان نے قومی اسمبلی سے استعفیٰ دینے فیصلہ کرلیا ، پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی فرخ حبیب ، مراد سعید ، عالیہ حمزہ اور علی زیدی نے استعفیٰ دیدیا ہے۔
Comments are closed.