لندن میں پاکستانی خاتون عمران خان کے حق میں بولتے زار و قطار روتی رہی
فوٹو: اسکرین گریب
لندن( ویب ڈیسک)لندن میں پاکستانی خاتون عمران خان کے حق میں بولتے زار و قطار روتی رہی، یہ خاتون سابق وزیر اعظم عمران خان کے حق میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں شریک تھی۔
برطانیہ کے مشہور ہائیڈ پارک میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد عمران خان سے اظہار یکجہتی اور بیرونی سازش کے خلاف نکلی تھی جس میں یہ خاتون شامل تھیں، پاکستانی خاتون زار و قطار رو پڑیں جس کی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستانی خاتون احتجاجی مظاہرے میں روتے ہوئے گفتگو کر رہی ہیں جسے دیکھ کر عمران خان کے حامی اور جذباتی ہوئے۔
#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور pic.twitter.com/NEaaAxnQG5
— MirrrChi (@Mirchi786) April 10, 2022
اس دوران گفتگو کرتے ہوئے خاتون نے کہا کہ ہمیں عمران خان واپس چاہیے، ہم بھکاری نہیں ہیں، وہ خود بھکاری ہیں جنہوں نے اربوں کی جائیدادیں بنالیں۔
خاتون نے سوال کیا کہ کیا اب ڈیزل ہمارا صدر بنے گے؟ ہمیں شرم آئے گی کہتے ہوئے کہ ڈیزل ہمارا صدر ہے، اس نے پاکستانی میں بیرونی سازش کہہ کر تبدیلی کو مسترد کردیا۔
Comments are closed.