آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا
لاہور(زمینی حقائق ڈاٹ کام) آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا، کپتان ایرن فنچ 53 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، ٹریوس ہیڈ 26،انکلس 24،اسٹونس 23 رنز بنائے.
پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور وسیم جونیئر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، اس سے قبل پاکستان نے آسٹریلیاکو جیت کےلئے ایک 163 رنز کا ہدف دے دیا، قومی ٹیم 67رنز کی اوپننگ شراکت ملنے کے باوجود بڑا ہدف دینے میں ناکام رہی۔
سوائے کپتان بابراعظم کے کوئی بھی بیٹر خاطر خواں کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکا، محمد رضوان بھی صرف 23رنز بنا کر چلتے بنے۔
فخر زمان صفر، افتخار 13 ، خوشدل خان 14، آصف علی 3، حسن علی 10 ، شاہین شاہ صفر پر آوٹ ہوئے. عثمان قادر 18اور وسیم جونیئر2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے.
آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن ایلس نے 4،ایبٹ، زمپا نے ایک ایک وکٹ لی جبکہ گرین نے 2 کھلاڑی آؤٹ کئے.
اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے کھلاڑنے کا فیصلہ کیا،پاکستان نے ایک روزہ میچز کی سیریز جیتنے والی ٹیم کو برقرار رکھا ہے۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلین کپتان فنچ نے ٹاس جیتا اور ہدف حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ بابراعظم کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے اچھا ہدف سیٹ کریں۔
واضح رہے دونوں ٹیموں کے درمیا ن تین ٹیسٹ میچز کی سیریز مہمان ٹیم نے ایک صفر سے جیتی جب کہ ایک روزہ میچز کی سیریز دو ایک سے پاکستان کے نام رہی۔
پاکستان ٹیم میں بابر اعظم محمد رضوان، فخر زمان، افتخار احمد، آصف علی، خوشدل شاہ، حسن علی، محمد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور عثمان قادر شامل ہیں۔
اسی طرح آسٹریلوی ٹیم کپتان ایرون فنچ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، مارنس لبوشین، مارکس اسٹوئنس، کیمرون گرین، بین میک ڈرمٹ، شان ایبٹ، بین ڈوارشوائس، نیتھن ایلس اور ایڈم زیمپا پر مشتمل ہے
Comments are closed.