حکمران جماعت تحریک انصاف نے پرویز الًٰہی کو وزارت اعلیٰ دے کر منا لیا
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) حکمران جماعت تحریک انصاف نے پرویز الًٰہی کو وزارت اعلیٰ دے کر منا لیا، حکومتی فیصلہ کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنا استعفیٰ پارٹی سربراہ کو بھجوادیا۔
حکومت کی طرف سے لچک دکھانے کی پیشکش پر مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الہیٰ نے بنی گالہ میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اس دوران حکومت نے ق لیگ کامطالبہ مان لیا۔
ملاقات میں اس بات پر اتفاق رائے ہوگیا کہ پرویز الہی کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دے دی جائے گی جس کےبعد عثمان بزدارنے اپنا استعفیٰ پارٹی کو بھجواد یاہے۔
چوہدری پرویز الہی کی وزیراعظم عمران خان کیساتھ ملاقات۔
ملاقات میں تمام معاملات طے ہوگئے۔ق لیگ کا وزیراعظم پر اعتماد کا اظہاراورحمائیت کا اعلان۔وزیراعلی عثمان بزدار نے اپنا استعفی وزیر اعظم کو پیش کردیا
وزیراعظم عمران خان کا چوہدری پرویز الہی کو پنجاب کا وزیراعلی نامزد کرنےفیصلہ pic.twitter.com/h3G3wYwX8D— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) March 28, 2022
دوسری طرف وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے اپنی پارٹی کے فیصلہ سے اختلاف کرتے ہوئے وفاقی وزیر کے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
جاری ہے
Comments are closed.