چیئرمین پی سی بی رمیض راجہ بابراعظم اور ٹیم کی پرفارمنس پر خوش ہو گئے
فوٹو: فائل
کراچی( زمینی حقائق ڈاٹ کام)چیئرمین پی سی بی رمیض راجہ بابراعظم اور ٹیم کی پرفارمنس پر خوش ہو گئے، ان کا کہنا تھا پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان یہ تاریخی میچ طویل دورانیہ کی کرکٹ کی خوبصورتی ہے۔
میچ کے بعد ایک بیان پر رمیض راجہ کا کہنا تھا ایسے میچ آپ کے کردار، اعصاب اور آپ کی ٹیم کا امتحان لیتے ہیں، پاکستان کو دو دن کھیلنا تھا اور انہوں نے کرکے دکھایا۔
انھوں نے کہا کہ دنیا کی نظریں اس میچ پر جم گئی تھیں، میچ بچانے کے لئے پاکستان نے بہترین بیٹنگ کی، آسٹریلیا نے دباو رکھا اور آخری وقت تک ہار نہیں مانی۔
رمیض راجہ نے کہا بابر اعظم نے پریشر میں اپنے کیریئر کی بہترین اننگز کھیلی، عبداللہ شفیق کی شکل میں اچھا اسٹار ملا، وہ پاکستان کا اثاثہ ہیں، محمد رضوان نے ٹیل کے ساتھ بہت اچھی کرکٹ کھیلی۔
Ramiz Raja delighted with team’s fightback, terms performance as probably the best-ever in a match-saving cause#BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/N5ryy8luCb
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 16, 2022
رمیض راجہ نے یہ بھی کہا کہ کراچی ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے بھرپور زور لگایا، پوری ٹیم کا ایک ہدف تھا کہ میچ نہیں ہارنا، اور ٹیم نے پھر اپنے عزم پر عمل کردکھایا۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیض حسن راجہ نے کہا کہ امید ہے آخری ٹیسٹ میں حوصلے کے ساتھ کم بیک کریں گے، اس ٹیسٹ کی کارکردگی سے پاکستان کے حوصلے بلند ہوئے ہوں گے۔
Comments are closed.