بھارتی اور آسٹریلین کرکٹرز بھی بابراعظم کی تعریفیں کرنے لگے

فوٹو: فائل

اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک)بابراعظم کی شانداز اننگز پربھارتی اور آسٹریلین کرکٹرز بھی بابراعظم کی تعریفیں کرنے لگے، کس نے کیا کہا؟ سابق بھارتی کرکٹر وسیم جعفر، بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے، مائیکل وان،شعیب اختر ، وقار یونس اور برٹ لی سمیت دیگر نے پاکستان کپتان کو داد دی۔

واضح رہے بابراعظم نے آسٹریلیا کے خلاف کراچی میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں ایک میراتھن اننگز کھیلی جس میں 425 گیندیں کھیل کر اور 603 منٹس وکٹ پر رک کر 196 رنز کی ریکارڈ ساز اننگز کھیلی۔

بابر اعظم اپنے کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری تو نہیں بنا سکے لیکن موجودہ و سابق کرکٹرز اور کرکٹ کی ماہرین نے ان کی بیٹنگ کو خوب سراہا اور انہیں دور حاضر کا بہترین بلے باز بھی قرار دیا۔

http://

سابق بھارتی کرکٹر وسیم جعفر نے تحریر کیا کہ کچھ اننگز جیت دلاتی ہیں، جبکہ کچھ کردار بناتی ہیں اور یہی وہ اننگز ہوتی ہیں جو بہت لمبے عرصے تک چلنے میں ہمیشہ مدد گار رہتی ہیں۔

http://

انہوں نے بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ اور یہی کردار بنانے والی اننگز اور میچ بابر اعظم اور ان ٹیم کی طرف سے تھا۔ ساتھ میں انہوں نے آسٹریلوی ٹیم کی بھی تعریف کی۔

نامور کرکٹ کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے بابر اعظم کے لیے لکھا کہ ٹیسٹ کرکٹ اس جگہ تھی جہاں بابر کو ایک قدم اٹھانے کی ضروت تھی اور یہ ہے وہ جگہ۔

http://

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ جب 480 رنز درکار تھے اور 170 اوورز کھیلنے تھے، ایسے میں بابر اعظم بیٹنگ کرنے آئے، کیا خوب کھلاڑی ہے یہ۔

سابق آسٹریلین کرکٹر اسپیڈ اسٹار باولر بریٹ لی نے لکھا کہ بابر اعظم نے بہت ہی اسپیشل باری کھیلی۔

http://

بھارتی اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا نے لکھا کہ یہ بابر اعظم کو متحرک بنانے کا لمحہ ہے، وہ ڈبل سنچری تو نہیں بنا سکے، لیکن یہ باری انہیں دور حاضر کے بہترین کھلاڑیوں میں شمار کرواتی ہے۔

http://

وقار یونس بھی بابر اعظم کی تعریف میں کسی سے پیچھے نہیں رہے، انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ٹیسٹ کرکٹ اپنے بہترین مقام پر، ایک اسپیشل کھلاڑی کی جانب سے اسپیشل باری، شاندار باری۔

http://

Comments are closed.