سابق رکن اسمبلی جمشید دستی ایل ایل بی کے تمام پیپرز میں فیل

0

اسلام آباد(مدیحہ ملک )جنوبی پنجاب سے ایک بری خبر ہے سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی ایل ایل بی کے تمام پیپرز میں فیل ہوگئے۔

بتایا جاتاہے کہ کچھ عرصہ سے جمشید دستی کے برے دن چل رہے ہیں،پہلے سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی انتخابات میں ناکام ہوئے تھے اب ایل ایل بی کے امتحان میں بھی ناکام ہوگئے ہیں۔

جمشید دستی بد قسمتی سے پوری کوشش کے باوجود ایل ایل بی کے کسی بھی پرچے میں کامیابی حاصل نہ کرسکے۔

جمشید دستی نے گزشتہ برس رول نمبر 1744 کے ساتھ گورنمنٹ سائنس کالج میں ایل ایل بی کے امتحانات دئیے تھے۔

بہاوٴالدین زکریا یونیورسٹی کی جانب سے جاری ہونے والے ایل ایل بی سال اول کے نتائج کے مطابق جمشید دستی تمام مضامین میں فیل ہوئے ہیں۔

جمشید دستی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ جمشید دستی ابھی ہمت نہیں ہارے اور انھوں نے تیاری کرکے دوبارہ امتحان دینے کا فیصلہ کیاہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.