تمام حکومتی پالیسیاں نچلے طبقے کو اوپر لانے کیلئے ہیں، وزیراعظم
اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے تمام حکومتی پالیسیاں نچلے طبقے کو اوپر اٹھانے کے لیے بنا رہے ہیں۔
وزیراعظم نے ا سلام آباد میں منعقدہ کم لاگت مکانات کے لیے اسٹیٹ بینک کی فنانس پالیسی کے اجرا کی تقریب سے خطاب کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جب سے حکومت میں آئے ہیں ہماری تمام پالیسیاں نچلے طبقے کو اوپر اٹھانے کے لیے بنانے پرمذکور ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار دینا حکومت کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے۔
انھوں نے کہا کہ ملک میں شہروں کو مزید پھیلنے سے روکیں گے جب کہ اسلام آباد کوصفائی کے معاملے پرماڈل شہربنائیں گے اور دارالحکومت کی کچی آبادیوں کومالکانہ حقوق فراہم کریں گے۔