پاکستانی کپتان بابراعظم نے کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا
دبئی(ویب ڈیسک) پاکستانی کپتان بابراعظم
نے کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا، اس ایوارڈ کیلئے 4 کھلاڑیوں میں مقابلہ تھا
انٹر نیشنل کرکٹ کونسل ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ کیلئے شکیب الحسن، جنیمن مالان اور پال اسٹرلنگ بھی نامزد ہوئے تھے، تاہم شاندار کارکردگی کے پاکستان کے کپتان ایوارڈ لے آڑے.
بابر اعظم نے گزشتہ سال 6 میچز میں 67.50کی اوسط سے405 رنز بنائے، دو سنچریز بھی شامل تھیں۔
بابراعظم سے قبل محمد رضوان بھی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی پلیئر آف دی ایئر قرار پائے تھے، فاطمہ ثناء خواتین میں ایمرجنگ کرکٹر کے ایوارڈ کی حقدار قرار دی گئی تھیں.
Comments are closed.