وزیر اعظم شہزاد اکبر کے سست احتساب اور کارکردگی سے ناخوش تھے

اسلام آباد (زمینی حقائق ڈاٹ کام) وزیراعظم عمرا ن خان کے مشیر احتساب شہزاد اکبر نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا اور اس کا اعلان انھوں ٹوئٹر پر بیان میں کیا.

مشیر خاص برائے احتساب شہزاد اکبر نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں نےبطور مشیر اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو بھیج دیاہے ، امید ہے عمران خان کی قیادت میں احتساب کا عمل جاری رہے گا.

شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ پارٹی سے منسلک رہوں گا اور قانونی خدمات دیتا رہوں گا، تاہم یہ خبریں زیر گردش ہیں کہ وزیر اعظم شہزاد اکبر کے سست احتساب اور کارکردگی سے ناخوش تھے.

 

یہ خبریں میڈیا میں گردش کر رہی تھیں کہ وزیراعظم عمران خان اپنے مشیر شہزاد اکبر سے ناراض ہیں۔نجی ٹی وی سماء نیوز کا کہناہے کہ عمران خان نے احتساب کے عمل میں سستی پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا تھا.

رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے کہاتھا کہ اوپن اینڈ شٹ کیسز بھی عدم پیروی کے باعث التواء کا شکار ہیں، جبکہ پر ذرائع کا حوالہ دے کر شیخ رشید کے سوال پر معاملہ بگڑا تھا.

نجی ٹی وی کے مطابق 18 جنوری کو کابینہ کمیٹی کی میٹنگ میں شیخ رشید نے نوازشریف کی واپسی سے متعلق سوال اٹھایا تھا جس پر شہزاد اکبر نے نواز شریف کی واپسی کو مشکل قرار دیا تھا.

اسی لئے وزیراعظم عمران خان شہزاد اکبر کی کارکردگی سے خوش نہیں تھے اور انہیں دو ہفتے پہلے ہی استعفیٰ دینے کا اشارہ دیا گیا تھا، شہزاد اکبر کو خود سے استعفیٰ دے کر جانے کا کہا گیا.

Comments are closed.