تربیلا ڈیم متاثرین کے کلیمز کے خلاف واپڈا کی اپیل خارج

اسلام آباد(ویب ڈیسک) تربیلا ڈیم متاثرین
کے کلیمز کے خلاف واپڈا کی اپیل خارج کردی گئی، سپریم کورٹ نے تربیلا ڈیم متاثرین کا 60 سال بعد فیصلہ کردیا.

سپریم کورٹ نے متاثرین کے کلیمز کے خلاف واپڈا کی اپیل واپس لینے پر خارج کرتے ہوئےمتبادل زمین کی ادائیگی سے متعلق ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔

جسٹس عمرعطا بندیال نے سپریم کورٹ میں تربیلا ڈیم متاثرین کے کیس کی سماعت کی ، عدالت نے متاثرین کو معاوضہ، متبادل زمین کی ادائیگی سے متعلق ہائیکورٹ کا فیصلہ کو درست تسلیم کیا۔

عدالت نے کہاکہ پالیسی کےمطابق تربیلاڈیم متاثرین کو متبادل زمین نہیں ملی، جسٹس عمرعطابندیال نے استفسار کیا کہ 206 متاثرین کو دینے کیلئے کتنی زمین درکار ہے؟

اس دوران واپڈا کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ متاثرین کو دینے کے لیے 5000 ہزار ایکڑ زمین درکار ہے، عدالتی ریمارکس میں کہا گیا معاوضہ کی رقم تو زیادہ نہیں ہے.

جسٹس عمرعطابندیال نے ریمارکس دیئے کہ واپڈا راستہ نکالے اور متاثرین کی تلافی کرے، بھاشا ڈیم متاثرین کیساتھ بھی واپڈا نے معاملات طے کیے ہیں.

کل 12 ایکڑ اراضی کیلئے ایک لاکھ 7 ہزار معاوضہ نہ ہونے کے برابر ہے، وکیل واپڈا نے کہاکہ متاثرین کے معاملات کا ہائیکورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں جائزہ لے لیتے ہیں۔

Comments are closed.