شہزاد اکبر کے خط سے خائف نہیں، لندن میں ’چِل‘ کر رہی ہوں، حریم شاہ
فوٹو : فائل
لندن(ویب ڈیسک) ٹک ٹاکر حریم شاہ نے مشورہ دیا ہے کہ شہزاد اکبر مجھ پر وقت ضائع کرنےکے بجائے نواز شریف پر توجہ دیں، حریم شاہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو تو ابھی تک یہاں سے ہلا نہیں سکے، میں تو معمولی شخصیت ہوں.
انھوں نے کہا کہ میں شہزاد اکبر کے خط سے خائف نہیں، لندن میں ’چِل‘ کر رہی ہوں، حریم شاہ نے منی لانڈرنگ کے الزامات کے حوالے سے کہا ہےکہ سچی باتیں کڑوی لگتی ہیں تو ہزار بار لگیں، میں توکروں گی۔
حریم شاہ کا لندن میں نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہزاد اکبر مجھ پر وقت ضائع کرنےکے بجائے نواز شریف کے کیس پر توجہ دیں، نواز شریف یہاں اپنی زندگی مزے سے گزار رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ خود مشہور ہونے کے لیے میرے خلاف خط لکھنےکی بات ہورہی ہے، پاکستانی پاسپورٹ کی قدر کے حوالے سے خبر بھی آگئی ہے، میں نے بھی تو سچی بات کی تھی.
ٹاک ٹاکر نے کہا کہ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے پاکستانی پاسپورٹ اور کرنسی کی قدر مزید گرتی جا رہی ہے، انہوں نےکہا کہ ایف آئی اے اور مقامی حکام سے منی لانڈرنگ کے حوالے سے تعاون کرنے کے لیے تیار ہوں.
انھوں نے کہا کہ لگتا ہے پاکستانیوں کے خط کو مقامی حکام پڑھتے بھی نہیں اور پھاڑ کر پھینک دیتے ہیں، جتنی بلیک منی پاکستانی سیاستدانوں کے پاس ہے اتنی بلیک منی تو پاکستان میں عوام کے پاس بھی نہیں ہے.
حریم شاہ کا کہنا تھا کہ کہا جاتا ہے نواز شریف کو آج لے کر آئیں گے، کل لےکر آئیں گے، آج تک تو کچھ کر نہیں سکے، شہزاد اکبر کے خط سے خائف نہیں، لندن میں ‘چِل’ کر رہی ہوں، برطانیہ میں ثبوت چلتا ہے باتیں نہیں.
ان کا کہنا تھا کہ حکام کے رابطوں اور کیسوں سے نہیں گھبراتی،کچھ اور حقائق بھی بتاسکتی ہوں، لندن میں موجود حریم شاہ کے منہ بولے بھائی دانیال ملک نےکہا کہ میں نے خود اسکاٹ لینڈ یارڈ سے رابطہ کیا انھیں معاملے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے.
Comments are closed.