وزیراعظم اور روسی صدر کا افغان معاملات پر باہمی رابطے پر اتفاق
اسلام آباد(ویب ڈیسک وزیراعظم عمران خان اور روسی صدرپیوٹن سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے وزیراعظم نے کرکے ان کے توہین رسالت کے خلاف بیان کو سراہا۔
ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، عالمی اورعلاقائی امورپر تبادلہ خیال کیا گیا،خاص کر عمران خان نے روسی صدرپیوٹن کے توہین رسالت کیخلاف بیان کی تعریف کی۔
بات چیت کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں اسلاموفوبیا سے متعلق خوفناک اضافے اوراس سے منسلک نفرت کو باقاعدگی سے اجاگرکیا۔
عمران خان نے کہا کہ پاکستان اورروس کے تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں جس میں تجارتی واقتصادی تعلقات اورتوانائی کے تعاون پرتوجہ مرکوزکی گئی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ پرامن اور مستحکم افغانستان علاقائی استحکام کے لیے اہم ہے۔افغانستان کو سنگین انسانی اور معاشی چیلنجز کا سامنا ہے۔
وزیرِ اعظم نے واضح کیا کہ اس نازک موڑ پر افغانستان کے عوام کے لیے بین الاقوامی برادری کی حمایت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم نے افغان عوام کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے افغانستان کے مالیاتی اثاثوں کے اجراء کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون، اعلیٰ سطح کے تبادلے بڑھانے اور افغانستان سے متعلق معاملات پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا اورایک دوسرے کو اپنے ممالک کے دورے کی دعوت دی۔
Comments are closed.