وزیراعظم کی ہدایت پربھنگ پالیسی کا مسودہ منظوری کیلئے تیار
اسلام آباد( ویب ڈیسک)وزیراعظم کی ہدایت پربھنگ پالیسی کا مسودہ منظوری کیلئے تیار کرلیا گیا،وزارت سائنس انڈسٹریل و میڈیکل ہیمپ کے ایشو کو دیکھے گی۔
اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیاہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پروزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور پی سی ایس آئی آر نے انڈسٹریل و میڈیکل ہیمپ (بھنگ) پالیسی کا مسودہ تیار کر لیا ہے۔
بھنگ پالیسی کا مسودہ آئندہ ہفتے منظوری کیلئے پیش ہو گا اور وزارت سائنس انڈسٹریل و میڈیکل ہیمپ کے ایشو کو دیکھے گی جسے آئندہ ہفتہ کے دوران وزیراعظم کو پیش کر دیا جائیگا۔
جنگ اخبار کی رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ پی سی ایس آئی آر حکام کے مطابق پالیسی کی تیاری میں وزارت انسداد منشیات ، ڈریپ، ایف بی آر اور اے این ایف ، وزارت فوڈ سیکورٹی ، وزارت تجارت کے حکام بھی شامل تھے ۔
پالیسی کی تیار کا مرکزی کردار وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے پاس ہے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی ہی انڈسٹریل و میڈیکل ہیمپ کے ایشو کو بھی دیکھے گی اور ون ونڈو حل پیش کیا جائے گا۔
Comments are closed.