رمیض راجہ کے سیمی فائنل سے قبل ٹیم کیلئے جذباتی ویڈیو پیغامات
لاہور( سپورٹس ڈیسک) رمیض راجہ کے سیمی فائنل سے قبل ٹیم کیلئے جذباتی ویڈیو پیغامات سامنے آئے ہیں جس میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیض راجہ نے کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ وہ یہ عزم کر لیں کہ وہ جیت سکتے ہیں۔
سیمی فائنل سے قبل رمیض راجہ کی طرف سے حوصلہ بڑھانے کیلئے جاری کردہ ویڈیو پیغامات میں ٹیم کو جیت کے کے فوائد بتائے گئے ہیں اور خاص کر جیت کے کمبی نیشن کی تعریف کی ہے۔
رمیض راجہ نے ورلڈ کپ میں بابراعظم کی طرف سے ٹیم کو لیڈ کرنے اور پریشر نہ لینے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں نے تین ورلڈ کپ کھیلے ہیں مجھے اندازہ ہے ورلڈ کپ کا دباو کتنا ہوتاہے۔
Play with pride and passion!
PCB chairman Ramiz Raja has a special message for Babar Azam’s team. #WeHaveWeWill | #T20WorldCup pic.twitter.com/fS0rghZ4nG
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 10, 2021
انھوں نے کہا پاکستان ٹیم نے بھارت، نیوزی لینڈ اور افغانستان کے خلاف میچز میں نفسیات، پلاننگ اور جذبات کو شکست دے کر ثابت کیا کہ ہماری ٹیم نمبر ون بننے کی تمام صلاحیتوں پر زور دیا۔
انھوں نے ٹیم سے کہا کہ آپ عاجزانہ رویہ اپناتے ہوئے صرف پرفارمنس پر فوکس کریں ، خاص کر بابراعظم کو کہا کہ آپ ورلڈ کلاس گریٹ کپتان ہیں آپ حوصلے کے ساتھ میدان میں اتریں اور دنیا کو بتائیں کہ آپ کس برانڈ کی کرکٹ کھیلتے ہیں۔
A special message from PCB Chairman Ramiz Raja for all cricket fans!#WeHaveWeWill | #T20WorldCup pic.twitter.com/r3hW0r6fXA
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 11, 2021
Comments are closed.