پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس28فروری کو طلب
اسلام آباد(ویب ڈیسک) بھارتی در اندازی پرپارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جمعرات کو طلب کرلیا گیا ہے۔
اس حوالے سے وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے سینیٹ میں بتایا کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 28 فروری بروز جمعرات سہ پہر 3 بجے ہوگا اور کل پارلیمانی رہنماوٴں کو ان کیمرا بریفنگ دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ کل نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے اجلاس کے بعد پارلیمانی رہنماوٴں کو بریفنگ دی جائے گی۔
وزیرمملکت کا کہنا ہے کہ بزدل دشمن کل بھی رات کے اندھیرے میں آیا لیکن دشمن کو جواب دے کر بھاگنے پر مجبور کر دیا۔
علی محمد خان کا کہنا تھا کہ قوم افواج کے ساتھ ہے اور بھارت کو بھرپور جواب دیں گے۔