جدہ،اوآئی سی کی بھارتی جارحیت کی مذمت
جدہ ( زمینی حقائق)بھارتی جارحیت پر او آئی سی نے مذمت کی ہے اور کہا ہے بھارتی طیاروں کا پاکستانی حدود کی خلاف ورزی اور بم گرانے کا عمل قابل مذمت ہے۔
او آئی سی کے سیکرٹری کی طرف سے جدہ میں اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت مل کر تنازع کا حل نکالیں. دونوں ممالک خطے کے امن کو متاثر کرنے والے اقدامات سے گریز کریں۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اسلامی کانفرنس تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف احمد العثمین سے ٹیلفونک رابطہ کیااورخطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ او آئی سی، پاکستان کے خلاف اس بھارتی جارحیت کی مذمت کرے اور دیگر ممبر ممالک کو بھی مذمت کرنے کا کہے۔
سیکرٹری جنرل او آئی سی نے کہا کہ خطے میں کشیدگی اور جنگی جنون باعث تشویش ہے۔
او آئی سی کنٹیکٹ گروپ کے اجلاس میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ بھارتی جارحیت خطے کے امن کے لئے تشویش ناک ہے۔
انھوں نے کہا پاکستان کشمیریوں کے حق خواد ارادیت کے لئے سیاسی سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔
او آئی سی کنٹینکٹ کا کہنا ہے کہ خطے میں کشیدگی کے خاتمہ کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔اجلاس میں کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کابھی مطالبہ کیا گیا۔
پاکستان کی طرف سے سیکر ٹری خارجہ کے علاوہ صدر آزاد کشمیر اور پاکستان کے سفیر علی اعجاز بھی شریک ہوہے۔