13بھارتی چینلز کو ڈی جی آئی ایس پی آر کی بریفنگ دکھانے پر شوکاز نوٹس

0

نئی دلی( زمینی حقائق)بھارت میں مودی سرکار نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی پریس بریفنگ کو نشر کرنے پر اپنے ملکی چینلز کو شوکاز نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔

بھارت کی شدت پسند بی جے پی حکومت نے 13 مقامی چینلز کو شوکاز نوٹس بھیجے ہیں، نوٹس اْس پریس بریفنگ کو نشر کرنے پر جاری کیے گئے جس میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارت کو پاکستان سے الجھنے سے باز رہنے سے خبردار کیا تھا۔

شو کاز نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی اٰر کی پریس بریفنگ نشر کر کے چینلز حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔

مودی سرکار نے پلوامہ حملے کے بعد میڈیا کو ایک دھمکی آمیز ”ایڈوائزری“ جاری کی تھی جس میں اظہار رائے کی آزادی پر قدغن لگائی گئی تھی۔

جن چینلز کو شوکاز جاری کئے گئے ان میں اے بی پی نیوز۔ سوریا سماچار۔ ترنگا ٹی وی۔ نیوز نیشن۔ زی ہندوستان۔ ٹوٹل ٹی وی۔ نیوز 18 لوکمٹ۔ جے مہاراشٹرا۔ نیوز 18 گجراتی۔ نیوز 24۔ سندیش نیوز۔ نیوز 18 انڈیا اور اے بی پی ماجھا شامل ہیں۔

یادر رہے بھارت اس سے پہلے پاکستانی فنکاروں اور گلوکاروں کے گانے پر بھی پابندی عائد کر چکاہے جب کہ پی ایس ایل دکھانے سے بھی چینلز کو روک دیاگیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.