وہاب ریاض کیریبین پریمیئر لیگ میں بدترین پٹائی
باسٹیرے ( ویب ڈیسک)سینئرپاکستانی فاسٹ بالر وہاب ریاض کیریبین پریمیئر لیگ میں بدترین پٹائی ہوئی ہے انھوں نے اپنے ٹی ٹوئنٹی کیئریر کا مہنگا ترین سپیل کرایاہے۔
وہاب ریاض جو سوائے چند میچز کے ٹی ٹوئنٹی میں رنز دینے کے اعتبار سے فیاض ہی رہے ہیں اور ہمیشہ زیادہ رنز دیتے ہیں لیکن سی پی ایل 2021ء کے تیسرے میچ میں اپنے ٹی ٹونٹی کیریئر کا مہنگا ترین سپیل کرکے ایک اور برا ریکارڈ اپنے نام کیاہے۔
وہاب ریاض جو اس سال ایونٹ میں سینٹ لوشیا کنگز کی نمائندگی کر رہے ہیں نے بغیر کوئی وکٹ حاصل کیے صرف 3 اوورز میں 61 رنز دیے۔ انہیں 19 ویں اوور میں آندرے رسل کے ہاتھوں 32 رنز کی مار پڑی۔
آندرے رسل نے وہاب ریاض کی پٹائی کی بدوات اپنی نصف سنچری صرف 14 گیندوں میں مکمل کی اور رسل نے جمیکا تلاواز کو 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز تک پہنچایا۔
کیریبین پریمیئر لیگ میں حصہ لینے والے پاکستان کے ایک اور کھلاڑی حیدر علی نے اپنی ٹیم جمیکا تلاواز کے لیے 33 گیندوں پر چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 45 رنز بنائے۔
واضح رہے سی پی ایل میں کارکردگی کے اعتبار سے پاکستان کے اسٹار آل راونڈر شعیب ملک نے ہمیشہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور دو مرتبہ ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹسمین بھی قرار پا چکے ہیں۔
ایک اور میچ میں کنگز کی نمائندگی کرنے والے عثمان قادر نے تین اوورز میں 38 رنز دیے، محمد عامر اور اعظم خان نے سینٹ کٹس اور نیوس پیٹریاٹس کے خلاف اپنی فرنچائز بارباڈوس رائلز کے لیے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
محمد عامر نے ایک وکٹ لی اور اپنے چار اوورز میں 20 رنز د ئے، جب کہ معین خان کے فرزنداعظم خان نے 3 چھکوں کی مدد سے 28 رنز کی سود مند اننگز کھیلی۔