شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشتگرد مارا گیا ، اسلحہ برآمد
راولپنڈی (زمینی حقائق ڈاٹ کام)سیکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہو گیا، مارے گئے دہشتگرد سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کے اعلامیہ کے مطابق پاک فوج نے خیبرپختون خواہ کے علاقے شمالی وزیرستان میں کارروائی کی ،اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ
پاک فوج کا ملک بھر میں دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان اسپن وام میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، سرچ آپریشن دہشتگردوں کی تلاش کیلئے کیا گیا، اس دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پاک فوج کے اہلکاروں کے پہنچتے ہی دہشت گردوں نے فورس پر فائرنگ کی، جس پر اہلکاروں نے بھرپور مقابلہ کیا اور جوابی فائرنگ کی
مارے گئے دہشتگرد کے قبضہ سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید دہشتگردوں کی تلاش کیلئے فورسز کی جانب سے باقی دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
یاد رہے سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں بائیس اگست کو بھی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا تھا اور فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا تھا اس کے قبضہ سے بھی ہتھیار اور گولیاں برآمد ہوئیں تھیں۔
رواں ماہ ہی17 اور 18 اگست کی درمیانی شب جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں نے فوجی چوکی پر فائرنگ کی تھی، فائرنگ کے نتیجے میں نائب صوبیدار سونے زئی شہید ہوگئے تھے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد بھی مارا گیا تھا۔