شعیب ملک اور حفیظ کو ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل ہونا چایئے، شاہد آفریدی

0


کراچی ( زمینی حقائق ڈاٹ کام) سابق کپتان شاہد آفریدی نے کرکٹ بورڈ کا چیئرمین بننے پر رمیض راجہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ رمیض بھائی تجربہ کار ہیں کرکٹ کی ایک دنیا دیکھی ہے وہ کرکٹ سمجھتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں تبدیلی ضروری تھی جو کہ اب ہوگئی ہے، مستقبل میں رمیز بھائی کے فیصلوں کو دیکھنا ہوگا۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ حالیہ عرصے کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم میں کئی نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا لیکن بد قستمی سے نوجوان کھلاڑی پرفارم نہیں کرسکے،، حفیظ اور شعیب ملک کی ضرورت ہے۔

انھوں نے کہا کہ پی سی بی میں میرٹ پر لوگوں کو آگے لائیں، شعیب ملک کی خدمات ہیں، اس کی پاکستان کرکٹ کو ضرورت ہے، محمدحفیظ اور شعیب ملک کو ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کرنا بنتاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میری رائے میں حفیظ اور شعیب ملک ونوں کو ورلڈ کپ میں چانس ملنا چاہیے، انھوں کسی کا نام لئے بغیر کہا کہ اتنے بڑے عہدے پر ذاتی معاملات کو نہیں دیکھنا چاہیے۔

سابق کپتان نے ویسٹ انڈیز کی حالیہ سیریز میں شاہین شاہ آفریدی کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ شاہین شاہ کا مستقبل ہے، وہ بہترین کھلاڑی ہے، شاہین شاہ آفریدی کو احتیاط کے ساتھ استعمال کرنا ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.