پنج شیر میں افغان طالبان اور شمالی اتحاد کے درمیان مزاکرات کامیاب
کابل( ویب ڈیسک)افغان صوبے پنج شیر میں طالبان اور شمالی اتحاد کے درمیان مذاکرات کا ایک مرحلہ کامیاب ہو گیاہے جس میں ایک دوسرے پر حملے نہ کرنے پر اتفاق ہو گیاہے دیگر امور پر فریقین میں بات چیت کا عمل جاری ہے۔
افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق فریقین میں امن قائم رکھنے اور ایک دوسرے پر حملے نہ کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے اورپنج شیر میں افغان طالبان اور شمالی اتحاد نے ایک دوسرے پر حملہ نہ کرنے کی یقین دہانیاں کرا دی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق حملے نہ کرنے پر اتفاق رائے کے بعد افغان طالبان اور شمالی اتحاد کے درمیان بعض موضوعات پر بات چیت کا عمل جاری ہے اور آئندہ غلط فہمیوں سے بچنے اور آگے چلنے کے روڈ میپ پر بات چیت جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق چاریکر کے علاقے میں بعض امور پر مذاکرات جاری ہیں،مزاکرات سے قبل افغان طالبان نے کمانڈر قاری فصیح الدین کی قیادت میں چند روز سے شمالی اتحاد کے گڑھ پنج شیر کا گھیراو کر رکھا تھا۔
واضح رہے طالبان پنج شیر میں لڑائی کے حامی نہیں ہیں اسی لئے محاصرے کے باوجود مزاکرات کاراستہ اپنایا گیا تاہم مغربی میڈیا سے مسلسل احمد مسود کی طرف سے لڑائی کرنے اور تیاریوں کی خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔