بھارت نے افغان خاتون رکن پارلیمنٹ رنگینا کو ملک بدر کردیا

0


کابل( ویب ڈیسک) بھارت نے افغان خاتون رکن پارلیمنٹ رنگینا کارگر کو کارآمد ویزہ موجود ہونے اور ویزہ فری سفر کے معاہدہ کے باوجود ملک بدر کر دیا۔

افغان میڈیا رپورٹس میں بتایاگیاہے کہ بھارت نے فیصلہ کیاہے کہ وہ کسی بھی مسلم افغان کو پناہ نہیں دے اور اسی فیصلہ کی روشنی میں افغان خاتون رکن پارلیمنٹ رنگینا کو ملک بدر کیاگیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سفارتی پاسپورٹ ہونے اور افغانستان اور انڈیا کے درمیان سفارتی و سرکاری عملے کے لیے ویزا فری سفر کے معاہدے کے باوجود نئی دہلی ائیرپورٹ پہنچتے ہی انھیں ملک سے نکالا گیاہے۔

واضح رہے افغانستان میں طالبان کے غلبہ کے بعد بھارت کے تمام قونصل خانے بند اور بھارتی افغانستان سے جا چکے ہیں اور طالبان کی طرف سے اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہ ہونے کی پالیسی سے بھارت متاثر ہواہے۔

رپورٹس کے مطابق افغانستان میں بیٹھ کر بھارت پاکستان مخالف سرگرمیوں میں مصروف تھا خا ص کر بھارتی قونصل خانے صرف اس مشن پر تما م توجہ مرکوز کئے ہوئے تھے جو طالبان کی آمد کے بعد ختم ہو گیاہے۔

دوسری طرف ایک رپورٹ کے مطابق ایک اسرائیلی ادارے نے اب تک افغانستان سے اپنے 300 اہلکاروں کو نکال لیا ہے جبکہ باقی ماندہ ورکرز کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

بتایا گیاہے کہ پہلی بار لوگوں کو اندازہ ہوا کہ ایک اسرائیلی ادارہ افغانستان میں فعال تھا،تاحال کسی کو اس ادارے کے نام اورکام کے بارے میں کچھ معلومات نہیں ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.