خواتین کے کنوارے پن کا ٹیسٹ لینے کی شرط ختم

0

فوٹو : فائل


جکارتہ(ویب ڈیسک) انڈونیشیا میں خواتین کو فوج میں بھرتی کرتے وقت کنوارے پن کا ٹیسٹ لینے سلسلہ ختم کردیا گیا۔

انڈونیشن خواتین کو یہ خبر انڈونیشا کے آرمی چیف جنرل انڈیکا پرکسا نے ایک انٹرویو میں دی ہے، انڈونیشیا میں اس سے پہلے خواتین کی فوج میں شمولیت کے لیے کنوارے پن کا ٹیسٹ لیا جاتا تھا۔

جنرل انڈیکا پرکسا نے کہا کہ اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئندہ فوج میں بھرتی کیلئے خواتین کنوارے پن کا ٹیسٹ لازمی نہیں ہے بلکہ ٹیسٹ نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ انڈونیشیا میں خواتین کے کنوارے پن کے ٹیسٹ کی شرط کیخلاف انڈونیشیا میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے کئی سالوں سے شدید احتجاج کیا جارہا تھا.

انسانی حقوق کی تنظیمی اس ٹیسٹ کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے رہی تھیں اس کے خلاف کئی بار انڈونیشیا میں احتجاج بھی کیا گیا.

Leave A Reply

Your email address will not be published.