بیرسٹر سلطان محمود صدارتی امیدوار نامزد

0


مظفر آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام) سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو تحریک انصاف نے آزاد جموں و کشمیر کا صدر نامزد کرلیاہے آزاد کشمیر میں صدارتی انتخاب 17اگست کو ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کے صدر کے عہدے کے لیے ان کے نام کی منظوری دے دی ہے، وفاقی وزیر برائے کشمیر امور علی امین گنڈا پور نے صدر کے عہدے کے لیے ان کی امیدوار ہونے کا اعلان کیا۔

حالیہ انتخابات میں بیرسٹر سلطان محمود 25 جولائی کو ایل اے 3، میرپور 3 سے قانون ساز اسمبلی (ایم ایل اے) کے رکن منتخب ہوئے جب کہ اس سے قبل وہ وزیراعظم آزاد کشمیر رہ چکے ہیں اور تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے بیرسٹر سلطان محمود کو ان کی اس شرط پر صدارت کیلئے قائل کیاہے کہ ان کے بیٹے کو بیٹے کو میرپور 3 سے متعارف کرایا جائے گا اور بعد میں کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔

ر علی امین گنڈا پور کے اعلان کے بعد آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی میں ایک مبینہ گروہ بندی ختم ہوجائے گی جس کی وجہ سے آزاد کشمیر کی کابینہ کی تشکیل میں تاخیر تھی۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ دوسری طرف مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی پی ڈیم ایم میں اختلافات کے باوجود آزاد کشمیر میں صدارت کیلئے متفقہ امیدوار سامنے لارہے ہیں اور اس حوالے سے حکمت عملی بھی زیر غور ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.