بارش نے پاکستان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا، پہلا میچ بے نتیجہ ختم

0


لاہور( سپورٹس ڈیسک )پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر ہو گیا اور ویسٹ انڈیز نے جیت کیلئے ہدف دیا لیکن بارش نے پاکستان کو میدان میں نہ اترنے دیا اور میچ بے نتیجہ ختم کرنا پڑا۔

برج ٹاؤن میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 اوورز میں 85 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے پولارڈ 22 رنز بناکر نمایاں رہے جب کہ باقی آوٹ ہونے والے کھلاڑی بڑی اننگز نہ کھیل سکے، پاکستان کی طرف سے حسن علی نے 2، محمد وسیم، محمد حفیظ اور عثمان قادر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

میچ بارش کی وجہ سے تاخیر کی وجہ سے شروع ہونے کے باعث9اوور ز تک محدود کردیاگیا تھا ،تاہم جب پاکستان کی بیٹنگ شروع ہونے والی تھی کہ اس سے پہلے موسلادھار بارش شروع ہو گئی۔

ایمپائرز نے باہمی مشورہ کے بعد میچ منسوخ ہونے کااعلان کردیا،دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی 31 جولائی کو کھیلا جائیگا۔پاکستان کی جانب سے 19 سالہ محمد وسیم جونیئر نے ڈیبیو کیا ۔

دورہ ویسٹ انڈیز سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ میں تین ایک روزہ میچز کی سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا تھا جب کہ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں بھی دو ایک کے مارجن سے سیریز میں شکست ہو ئی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.