پاکستان اور انگلینڈ کا تیسر ا فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا

0


اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز ایک ایک میچ سے برابر ہے پہلے میچ میں پاکستان 31رنز سے فاتح رہا جب کہ دوسرا میں انگلینڈ نے 45رنز سے جیت لیا تھا آج کا میچ سیریز کا بھی فیصلہ کرے گا۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 10 بجے شروع ہوگا،اطلاعات ہیں کہ فاسٹ بولر حسن علی ان فٹ ہونے کے باعث آج کا میچ بھی شاید نہ کھیل سکیں بتایا جاتاہے کہ ان کے بائیں پیر میں کھنچاو کی کیفیت میں زیادہ بہتری نہیں آ ئی۔

انگلینڈ میں ایک روزہ میچز میں وائٹ واش ناکامی کے بعد ٹی ٹوئنٹی کا ایک میچ بھی ہار جانے کے باعث قومی ٹیم کی سلیکشن پر بھی انگلیاں اٹھائی جارہی ہیں اور خاص کر اعظم خان کے حوالے سے تنقید کی جارہی ہے۔

ٹیم میں آل راونڈر کی حثیت سے کھیلنے والے عماد وسیم کی بیٹنگ میں کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے بلکہ گزشتہ کچھ عرصہ سے وہ اچھی بیٹنگ نہیں کرپا رہے ، پی ایس ایل چھ کے میچز میں بھی ان کی بیٹنگ فلاپ رہی۔

آل راونڈ ر کی کیٹیگری میں کھیلنے والے فہیم اشرف کا بیٹ بھی خاموش رہا جب کہ ان کی باولنگ میں بھی کوئی کمال نظر نہیں آیا البتہ شاداب خان کی بیٹنگ اور فیلڈنگ بہتر رہی۔

محمد حفیظ کے آوٹ آف فارم ہونے اور عماد وسیم کی مسلسل خراب کارکردگی کے بعد سلیکٹرز پر آل راونڈر شعیب ملک کی ٹیم میں شمولیت کا دباو بڑ ھ گیاہے خاص کر جلدی چار آوٹ ہونے کے بعد کوئی کھلاڑی وکٹ پر ٹکنے کے قابل نہ ہونے کی وجہ سے بھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.