انگلینڈ نے پاکستان کو 53 رنز سے ہرا کر سیریز جیت لی
لندن (سپورٹس ڈیسک)
انگلینڈ نے ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کو 53 رنز سے ہرا کر سیریز جیت لی.
لارڈز میں کھیلے جا رہے دوسرے میچ میں پاکستان کے بلے باز بیٹگ کرنے میں ناکام رہے اور امام الحق ایک رنز بنا آوٹ ہوئے، 25 کے مجموعی اسکور پر کپتان بابراعظم بھی 19 رنز بنا کر پویلین لوٹ آئے.
پاکستان کی تیسری وکٹ رضوان تھے جو صرف 5 رنز کے مہمان ثابت ہوئے،فخززمان نے 45 بالز کھیل کر 10 رنز کی دفاعی اننگز کھیلی، صہیب مقصود بھی 19 رنز پر چلتے بنے.
شاداب خان نے 21 رنز بنائے، فہیم اشرف ایک رنز پر واپسی کی، حسن علی نے 17 بالوں پر 31 رنز بنائے جس میں 3 چھکے بھی شامل تھے.
انگلینڈ کی طرف سےگریگری نے 3،
ثاقب محمود،پارکنسن نے ،اورٹن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں کارس کو ایک وکٹ ملی.
سعود شکیل ایک اینڈ پر موجود رہے لیکن کسی نے ان کا ساتھ دیا اور نہ ہی ان کی بیٹنگ سے ایسا لگا کہ وہ جیت کیلئے کھیل رہے ہیں وہ آخر تک اپنے لئے ہی کھیلتے نظر آئے.
ففٹی کے بعد پہلا بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش کی اور باونڈری لائن پر پارکنسن کی بال پر اورٹن کو کیچ دے بیٹھے انھوں نے 73 بالز پر 56 رنز بنائے.
آخری آوٹ ہونے والے حارث تھے جو بغیر رن بنائے گریگری کی بال پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ ہوئے، شاہین شاہ آفریدی 17 رنز بنا کر ناٹ رہے اور یوں پاکستان کی اننگز کا 193 رنز پر خاتمہ ہو گیا.
سے قبل انگلینڈ نے ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کو جیت کے لیے 248 رنز کا ہدف دیدیا ہے، حسن علی نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔
لارڈز میں کھیلے جا رہے دوسرے میچ میں بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی پہلی وکٹ 9 رنز پرگری.
ڈاوڈ ملان بغیر کوئی رن بنائے حسن علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے ان کا کیچ شاداب خان نے لیا انگلینڈ کی دوسری وکٹ 21 رنز پرگری، زیک کرولی بھی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، انھیں شاہین آفریدی نے آؤٹ کیا۔
برطانیہ کی تیسری وکٹ 118 رنز پرگری، فل سالٹ 60 رنز بنا کر سعود شکیل کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ چوتھی وکٹ 134 رنز پرگری، جیمز ونس 56 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
حس علی 5ویں وکٹ بین سٹوکس کی لی، وہ 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔چھٹی وکٹ جان سمپسن کی گری، وہ 17 رنز بنا کر حسن علی ہی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
ساتویں وکٹ کریگ اوورٹن کی صفر پر گری، انھیں محمد رضوان نے حسن علی کی گیند پر کیچ کیا،انگلینڈ کی پوری ٹیم 247 پر آوٹ ہوئے، حسن علی نے 5،حارث روف نے 2 شاداب ،سعود اور شاہین شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی.
بارش کے باعث دونوں ٹیموں کی اننگز 47 اوورز تک محدود کردی گئی ہے۔ میچ کے لیے پاکستان اور انگلینڈ دونوں نے پہلا میچ کھیلنے والی ٹیموں میں کوئی بھی تبدیلی نہیں کی۔
واضح رہے کہ کارڈف میں کھیلے گئے گزشتہ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے شکست دے دی تھی انگلینڈ نے141 رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا تھا.
میچ کے لیےانگلینڈ بین اسٹوکس(کپتان)، ڈیوڈ ملان، فل سالٹ، زیک کرالی، جیمز ونس، جان سمپسن، لوئس گریگوری، کریگ اوورٹن، بریڈن کارس، ثاقب محمود اور میٹ پارکنسن پر مشتمل ہے.
پاکستانی ٹیم میں بابر اعظم(کپتان)، فخر زمان، امام الحق، محمد رضوان، سعود شکیل، صہیب مقصود، شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔