مریم اورنگزیب نے مالم جبہ زپ لائن کو خوب انجوائے کیا
مینگورہ( بدر زمان صبا) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سوات میں پی ڈی ایم جلسہ سے قبل مالم جبہ میں زپ لائن کی مہم جوئی کی اور فرصت کے لمحات کو خوب انجوائے کیا۔
مریم اورنگزیب نے وقت سے قبل سوات پہنچنے اور خاص کر مالم جبہ میں سیر سپاٹے کو ترجیح دی اور مالم جبہ کی مشہور رسے پر بنی زپ لائن کو خوب انجوائے کیا خوب انجوائے کیا۔
اس موقع پر انتظامیہ نے زپ لائن کو ہوا میں چھوڑنے سے قبل مسلم لیگ ن کی ترجمان کے تمام حفاظتی انتظامات مکمل کئے اور لٹکنے والی سیٹ پر انھیں مضبوطی سے باندھا گیا تھا۔
Pmln spoksperson maryam Aurangzeb enjoying chair lift in malam jaba swat 🤗@Marriyum_A#@pmln_org# pic.twitter.com/obDcN1fBus
— Khalid Mahmood (@Kmahmood70) July 4, 2021
مریم اور نگزیب کو خصوصی ہلمٹ بھی پہنایا گیا اور اس موقع پر جب انھیں زپ لائن سے ہوا میں رسہ چھوڑنے کی تیاری کی جارہی تھی اور لفٹ چلی تو مریم اورنگزیب خاصی پراعتماد دکھائی دیں۔
ذرائع کے مطابق مالم جبہ میں قیام کے دوران مریم اورنگزیب نے سیاحت کے فروغ کے حوالے سے مزید بہتری لانے کیلئے متعلقہ حکام کو مشورے بھی دیئے اور موجود انتظامات کی تعریف بھی کی۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش کا کہنا ہے کہ مریم اورنگزیب نے خیبر پختون خوا حکومت کی لگائی ہوئی زپ لائن کو خوب انجوائے کیا۔
واضح رہے آج سوات میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا جلسہ شیڈول ہے جس میں شرکت کیلئے رہنما سوات پہنچ چکے ہیں ،کچھ ریلیوں کے شکل میں گراسی گراونڈ پہنچ رہے ہیں۔
اس موقع پر جلسہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے بتایا کہ مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ نون کا وفد پی ڈی ایم کے جلسے میں شریک ہو گا۔