ہمارا الیکشن چوری کا وسیع تجربہ ہے،2013کا الیکشن چوری کیا
اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ووٹ کو عزت دو کی ہنڈیا بیچ چوراہے کے توڑتے ہوئے اعتراف کیا کہ ہم نے2013میں الیکشن چوری کیا تھا۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ الیکشن چوری کرنے میں ہمارا وسیع تجربہ ہے اس میں چھپانے والی کیا بات ہے ساری دنیا جانتی ہے ہمارے الیکشن چوری ہوتے ہیں۔
انھوں نے کہا ساری دنیا جانتی ہے کہ کیوں اور کیسے چوری ہوتے ہیں، اینکر نے شاہد خاقان عباسی کے موقف پر چونک کر سوال کیا کہ آپ بھی 2013 میں الیکشن چوری کر کے حکومت میں آئے تھے سابق وزیراعظم نے ہاں میں جواب دیا۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہر الیکشن چوری ہوتا ہے میں بھی الیکشن چوری کر کے حکومت میں آیا میرا کیا کر لیں گے آپ؟۔ انہوں نے کہا کہ ہر الیکشن کے اپنے محرکات ہوتے ہیں۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ کوئی الیکشن چوری کسی کی طاقت کم کرنے کے لئے ہوتی ہے اور کوئی الیکشن کسی کی طاقت زیادہ کرنے کے لیے ہوتے ہیں، کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ کسی کو اسمبلی میں لانے کے لیے ہوتاہے۔
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نواز شریف کا علاج نہیں چل رہا جب علاج ہوا تو وہ واپس آجائیں گے، ان کی صحت یابی کے لیے تین آپریشن ضروری ہیں، ہم نے کہا نواز شریف کی زندگی کی گارنٹی دیں گے تو وہ کل آجائیں گے۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نواز شریف کو مفرور قرار دیا گیا ہے ان کی سزائیں بحال ہیں، وہ واپس آئیں گے تو اپنے کیسز کا سامنا کریں گے۔
"ہمارا وسیع تجربہ ہے الیکشن چوری کرنے کا
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 2, 2021
میں بھی الیکشن چوری کر کے آیا ہوں، کیا کر لیں گے میرا؟" – شاہد خاقان عباسی
یہ ہے انکا اصل چہرہ۔ اور پھر میڈیا کہتا کے آپ ان کے تعاون سے پارلیمنٹ چلائیں۔ انہیں ساتھ ملا کر کام کریں۔ انہیں ساتھ ملا کر صرف چوری ہی کی جا سکتی کام نہیں pic.twitter.com/WryWlkyrPg
شاہد خاقان نے بجٹ پر بات کرتے ہوئے کہاکہ یہ تاریخ کا پہلا بجٹ ہے وزیر خزانہ نے ریلیف دینے کی بات تک نہ کی، شوکت ترین بجٹ میں یہ تک نہ کہہ سکے کہ مہنگائی کنٹرول ہوگی، بجٹ میں اتنی کوتاہیاں ہیں کہ رقم پوری ہی نہیں ہوسکتی۔