پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو ٹرافی کی دوڑ سے آوٹ کردیا
ابوظہبی(زمینی حقائق ڈاٹ کام) کپتان کی کارکردگی کو ترستی کراچی کنگز پشاور زلمی کے ہاتھوں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئی.
ابوظبی میں کھیلے جا رہے لیگ کے پہلے ایلمنیٹر میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز نے 176 رنز کا ہدف دیا.
زلمی نے 176 رنز کے ہدف کے تعاقب میں حضرت اللہ زازئی کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت پشاور کنگز کو اوپنرز نے 49رنز کا آغاز فراہم کیا.
کامران اکمل ایک ہی اوور میں دو چوکے لگانے کے بعد افغان اسپنر نور احمد کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوگئے دوسرے اینڈ سے زازئی ے عمدہ بیٹنگ جاری رکھتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی.
امام الحق 17 گیندیں کھیل کر 11 رنز بنا کر تھسارا پریرا کو وکٹ دے بیٹھے۔پریرا نے اپنے اگلے اوور میں زازئی کی اہم وکٹ حاصل کی جنہوں نے 38 گیندوں پر 5 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 77رنز بنائے۔
شعیب ملک اور خالد کے درمیان ففٹی پلس کی شراکت رہی، پہلے خالد 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے پھر شعیب ملک 30 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے انھیں محمد عامر نے آوٹ کیا.
پشاور زلمی نے میچ کے آخری اوور میں جب
ایک بال رہتی تھی ہدف حاصل کرلیا ردرفورڈ نے 17 رنز بنائے اور پاول کے ہمراہ فاتح میدان سے باہر آئے.
اس سے قبل اوپنرز شرجیل خان اور بابر اعظم نے اپنی ٹیم کو 41 رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد 26 رنز بنانے والے شرجیل اپنی وکٹ سے محروم ہو گئے۔
ابھی کراچی کنگز اس دھچکے سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ اگلے اوور میں عمید آصف نے نیوزی لینڈ سے آئے مارٹ گپٹل کو کامران اکمل کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔
بابر نے دانش کے ساتھ مل کر اسکور کو 73 رنز بنائے لیکن تیزی سے رنز نہ بننے کے سبب پڑنے والے دباؤ کی وجہ سے دانش عزیز بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں وکٹ گنوا بیٹھے۔
بابر اعظم پوری اننگز میں جدوجہد کرتے نظر آئے اور کسی بھی موقع پر کھل کر بیٹنگ نہ کر سکے جس کا اندازہ اس بات ےس لگایا جاسکتا ہے کہ وہ 45 گیندوں پر صرف 53 رنز بنا سکے۔
اس مرحلے پر پریرا نے تیزی سے کھیلنے کا بیڑا اٹھایا اور خالد عثمان کے ایک اوور میں 22 رنز بٹورنے کے ساتھ ساتھ 18 گیندوں پر 37 رنز کی اننگز کھیلی لیکن عمید آصف نے انہیں چلتا کردیا جبکہ چیڈوک والٹن نے صرف 9رنز بنائے۔
پشاور زلمی کے افغان پلیئر حضرت اللہ زازئی کو 77 رنز کی اننگز کھیلنے مین آف دی میچ قرار دیا گیا.