ملتان سلطانز اسلام آباد کو ہرا کر پی ایس ایل 6 کے فائنل میں پہنچ گئی

0

ابوظہبی(خان افسر) ملتان سلطانز نے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے پہلے کوالیفائر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 31 رنز سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی.

اسلام آباد یونائیٹڈ کا ملتان سلطانز کی جانب سے دیے گئے 181 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آعاز اچھا نہ تھا اور پہلے ہی اوور میں سہیل تنویر نے کولن منرو کو کلین بولڈ کردیا.

شاداب خان بھی سہیل تنویر کا شکار بنے انھیں صہیب نے کیچ کیا، بعد میں حسین طلعت اور عثمان خواجہ کی شراکت جس میں زیادہ حصہ عثمان کا تھا انھیں بھی سہیل تنویر نے آوٹ کیا.

عثمان خواجہ نے 40 بالز پر 70 رنز کی اننگز کھیلی، اخلاق 10 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، افتخار 16، آصف علی ایک، حسن علی 10،فہیم اشرف صفر اور محمد وسیم 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے.

اس سے قبل ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے، خوشدل 42 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

جاری ہے

ابوظبی میں کھیلے جا رہے لیگ کے پہلے کوالیفائر میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، محمد اخلاق نے دو چوکوں کی مدد سے 10 رنز بنائے لیکن عمران خان کی براہ راست تھرو نے ان کی اننگز کا خاتمہ کردیا.

افتخار احمد اور عثمان نے اسکور کو 54 تک پہنچایا لیکن بلیسنگ مزربانی کی ایک اٹھتی ہوئی گیند کو افتکار سمجھ نہ سکے اور 16 رنز بنانے کے بعد وکٹ کی پر کو کیچ دے بیٹھے۔

اس سے قبل ملتان سلطانز نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اننگز کے دوسرے ہی اوور میں عاکف جاوید کی گیند پر کپتان محمد رضوان آؤٹ قرار دیے گئے۔

اس کے بعد شان مسعود کا ساتھ دینے صہیب مقصود آئے جنہوں نے آتے ہیں جارحانہ انداز اپنایا اور اوپننگ بلے باز کے ساتھ مل کر ٹیم کی نصف سنچری مکمل کرائی۔

دونوں کھلاڑیوں نے 53 رنز کی شراکت قائم کی ، شاداب خان نے 25 رنز بنانے والے شان مسعود کا کام تمام کردیا اور پھر ایک گیند بعد آؤٹ آف فارم رائلی روسو کو بھی چلتا کردیا۔

جانسن چارلس اور صیہب مقصود نے مشکل مرحلے پر 63 رنز کی شراکت قائم کی اور اپنی ٹیم کی معقول مجموعے تک رسائی کی راہ ہموار کی، ویسٹ انڈین بلے باز 41 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

صہیب مقصود نے 3 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 59 رنز کی اننگز کھیلی لیکن فہیم اشرف نے ان کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔
بعد میں آنے والے خوشدل شاہ نے ایک ہی اوور میں 4 چھکے لگا کر اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی۔

انہوں نے میچ کے 19ویں اوور میں عاکف جاوید کو لگاتار 4 چھکے لگائے البتہ اننگز کے آخری اوور میں محمد وسیم نے بہترین گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 6 چھ رنز دیے۔

میچ میں بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں لینے والے سہیل تنویر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا.

Leave A Reply

Your email address will not be published.